صندل خٹک کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

صندل خٹک کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ نے معروف ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک کی ایف آئی اے کی انکوائری کے خلاف دائردرخواست کی سماعت کرونا وائرس کے باعث بغیر کارروائی ملتوی کردی،عدالت نے آئندہ سماعت پر صندل خٹک کے وکلاء کو دلائل کے لئے طلب کرلیاہے،ایڈیشنل سیشن جج مصباح خان نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار صندل خٹک کا موقف ہے کہ وہ پاکستان کی شہری ہیں اورٹک ٹاک سٹار ہیں،کبھی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں رہیں۔

مزید :

علاقائی -