صدرڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

صدرڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)صدرڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث205ملزمان گرفتار کر لئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 02گینگز کے 04ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے 01لاکھ 70ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 14پسٹلزاور درجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے21ملزمان کو گرفتار کر کے08 کلو گرام سے زائد چرس، 110 گرام ہیروئن، 05سو گرام افیون اور115لیٹر شراب برآمد کی گئی۔کارروائی کے دوران 11عادی و اشتہاری مجرمان کو بھی حراست میں لیا گیا۔

قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 20ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے داؤ پر لگی 50ہزار روپے سے زائد رقم برآمد کی گئی۔پتنگ بازی،ون ویلنگ ودیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر139ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -