مانگا منڈی، ایک ہفتہ میں 6وارداتیں، مقدمات درج نہ ہونے پر شہری سراپا احتجاج

    مانگا منڈی، ایک ہفتہ میں 6وارداتیں، مقدمات درج نہ ہونے پر شہری سراپا ...

  

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)مانگا منڈی میں ایک ہفتہ کے دوران ڈکیتی چوری کی 6وارداتیں، برھتی وارداتوں سے علاقے میں شدید خوف ہراس۔علاقہ مکینوں کا پولیس کے خلاف شدید احتجاج۔مختلف وارداتوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا نقصان، مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکو رات کو ناکہ لگا کر راہگیروں پر تشدد کرکے زخمی کر دیا۔۔ہزاروں روپے نقدی موبائل فون چھین کر فرار۔تھانہ مانگا منڈی پولیس کے ایس ایچ او سمیت بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام۔ملتان روڈ باٹھ گاؤں جانے والے راستہ پر ڈاکو ناکہ لگا کر ہفتہ میں دو دفعہ راہگیروں کو روک کر تقریباً35ہزار روپے نقدی 70ہزار روپے مالیت کے 6عدد موبائل فون مانگا ہٹھاڑ سے موٹرسائیکل سوار سے ایک لاکھ روپے مالیت کی موٹر سائیکل چھین کر فرارہوگئے۔مانگا منڈی پولیس کیخلاف گردونواح کی عوام ایس ایچ او محمد اکمل خالد کے خلاف سراپااحتجاج لٹنے والوں کے مقدمات درج نہ کرنے پر پولیس کیخلاف احتجاج کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی تھانہ مانگا منڈی کے ایس ایچ او محمد اکمل خالد سے چوری ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں کے بارے میں رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ڈاکوؤں چوروں کا پیچھے کر رہے ہیں بہت جلد ان کو گرفتار کر لیں گئے۔

مزید :

علاقائی -