یونانی جہازوں نے ترک جنگی طیاروں کی طرابلس کی طرف پروازناکام بنادی

یونانی جہازوں نے ترک جنگی طیاروں کی طرابلس کی طرف پروازناکام بنادی

  

 ایتھنز۔ 20 اپریل (اے پی پی) ترکی کے پڑوسی ملک یونان نے ترکی کے جنگی طیاروں کی لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے معیتیقہ کی طرف پرواز ناکام بنا دی۔یونانی ذرائع ابلاغ کے مطابق بحیرہ روم کی فضائی حدود سے ترکی کے 'ایف 16' جنگی طیاروں نے لیبیا کی طرف پرواز کی کوشش کی تو یونانی فضائیہ کو اس کا علم ہوگیا۔ اس پریونانی جنگی طیارے فوری حرکت میں آئے اور انہوں نے ترکی کے لیبیا کے لیے جنگی مشن کو روک دیا۔اتیھنز کے ذرائع کے مطابق یونان کے 11 لڑاکا طیاروں نے ترک جنگی طیاروں کو روکنے کی مہم میں حصہ لیا۔ تاہم دونوں ملکوں کے جنگی طیاروں کے درمیان ٹکراؤ نہیں ہوا۔دوسری طرف ترکی کی وزارت دفاع نے یونان اور لیبیا کی نیشنل آرمی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ترکی کا کہنا ہے کہ لیبیا بحیرہ روم میں اس کی فوج ان دنوں مشقیں کررہی ہے اور بعض ممالک ان مشقوں کو لیبیا میں فوجی مداخلت سے تعبیر کررہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -