غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ،متعددفلسطینی زخمی

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ،متعددفلسطینی زخمی

  

رام اللہ (اے پی پی) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہروں قلقیلیہ اور طولکرم میں اسرائیلی فوج نے متعدد فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم تین فلسطینی زخمی ہوگئے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی اور انٹیلی جنس عہدیداروں کی جارحانہ کارروائی میں مشرقی قلقیلیہ متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔اسرائیلی فوج نے کفرقدوم کے مقام پر فلسطینیوں کے گھروں پر فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔مقامی سماجی کارکن مراد اشتیوی نے بتایا کہ یہودی آبادکاروں نے کفر قدوم کے مقام پر دھاوا بولا اور متعدد فلسطینیوں پرآنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ ان پر براہ راست فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں تین فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مزید :

علاقائی -