جاپان کی دو بڑی فضائی کمپنیاں کیبن ایریا مالبرداری کیلئے استعمال کریں گی

جاپان کی دو بڑی فضائی کمپنیاں کیبن ایریا مالبرداری کیلئے استعمال کریں گی

  

ٹوکیو۔ 20 اپریل (اے پی پی) جاپان کی فضائی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے تناظر میں اپنے مسافر بردار طیاروں کا کیبن ایریا، بیرونی ممالک سے طبی رسد کی ترسیل کیلیے استعمال کریں گی۔کورونا سے مسافروں کی تعداد میں کمی کے سبب جاپان ایئر لائنز اور آل نیپون ایئرویز اپنی 90 فیصد پروازیں منسوخ کرنے پر مجبور ہو گئی ہیں۔ان کمپنیوں کا کہنا ہے کہ کیبن ایریا چہرے کے ماسک اور طبی گاؤن کی ترسیل کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ انکا منصوبہ، ان اشیا کو اوورہیڈ لاکرز میں ڈالنے اور نشستوں کے اوپر باندھنے کا ہے۔

مزید :

علاقائی -