مانگا منڈی،نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، نوجوان زخمی

مانگا منڈی،نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، نوجوان زخمی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)مانگا منڈی کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے نوجوان کو زخمی کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مانگامنڈی کی حدود رائیونڈ مانگا روڈ پر شعیب نامی نوجوان گھر کے سامنے کھڑا تھا کہ ملزموں نے فائرنگ کر دی جس سے شعیب زخمی ہوگیا۔زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے اور حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید :

علاقائی -