محکمہ داخلہ نے ایس پی یومیں نئی بھرتیوں کی منظوری دیدی

محکمہ داخلہ نے ایس پی یومیں نئی بھرتیوں کی منظوری دیدی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ داخلہ نے ایس پی یومیں نئی بھرتیوں کی منظوری دیدی، سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں 531 نئے جوان بھرتی کیے جائیں گے،محکمہ داخلہ کے مطابق سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں 531نئے جوان بھرتی کیے جائیں گے، ریٹائرفوجیوں کوایس پی یومیں 2سالہ کنٹریکٹ پربھرتی کیاجائیگا،پنجاب پولیس نئی بھرتیوں کاعمل جلدشروع کریگی،ریٹائرفوجی چینی اورغیرملکی باشندوں کی سکیورٹی پرمامورہوں گے۔یاد رہے کہ محکمہ پولیس نے سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں بھرتی کے لئے عائد پابندی ختم کرنے کی سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کردی تھی۔

مزید :

علاقائی -