پشاور،75 ٹی ایم ایز کے بازاروں میں سینی ٹائرز واک تھر و گیٹ نصب

پشاور،75 ٹی ایم ایز کے بازاروں میں سینی ٹائرز واک تھر و گیٹ نصب

  

پشاور(سٹی رپورٹر)سیکرٹری بلدیات ودیہی ترقی شکیل احمدمیاں نے کہاہے کہ کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے دیگرضروری اقدامات کیساتھ اب تک صوبے کے 75ٹی ایم ایز کے مصروف بازاروں،دفاتر اورمختلف مقامات پرسینیٹائزنگ واک تھروگیٹ نصب کئے جاچکے ہیں جبکہ خاص کیمیکل سے سڑکوں،گلیوں کی دھلائی کیساتھ روزانہ کی بنیادوں پرجراثیم کش سپرے بھی کئے جارہے ہیں۔

،ان خیالات کااظہارانہوں نے خیبرٹیچنگ ہسپتال میں سینیٹائزنگ واک تھروگیٹ کے افتتاح کے موقع پر کیا،سیکرٹری لوکل کونسل بورڈخضرحیات خان،ایڈمنسٹریٹرٹاؤن تھری میاں انیس الرحمن اوردیگربھی ان کے ہمراہ موجودتھے،سیکرٹری بلدیات شکیل احمدمیاں نے مزیدکہاکہ صوبے میں اب تک کوروناسے جاں بحق ہونیوالے افرادکی ٹی ایم ایزاہلکاروں نے اسلامی تعلیمات کے مطابق تدفین کی ہے،اہلکاروں کی حفاظت کیلئے انہیں تدفین کے دوران خاص سوٹ فراہم کئے گئے جبکہ ایڈمنسٹریٹرٹاؤن قدیرنصیرکی زیرنگرانی دوران پورمیں قائم قرنطینہ سنٹرمیں تفتان سے آئے ذائرین اوردبئی سے لائے گئے شہریوں کوقیام سے ان کے رخصت تک کھانے سمیت تمام سہولیات فراہم کی گئیں،انہوں نے کہاکہ ہاتھ دھونے کیلئے صوبے کے مختلف مقامات پرٹی ایم ایز نے پانی کی ٹینکیاں اورصابن رکھے ہیں تاکہ شہری وقتاً فوقتاً ہاتھ دھوکرکوروناسے محفوظ رہ سکے، واٹرٹینکوں میں پانی کی چوبیس گھنٹے موجودگی یقینی بنانے کی بھی تاکیدکی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -