سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت،غیر ملکی ڈرائیوروں کی طلب میں 25 فیصد کمی

سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت،غیر ملکی ڈرائیوروں کی طلب میں 25 فیصد کمی

  

ریاض (اے پی پی) ماہرین اقتصادیات اور ریکروٹنگ مارکیٹ کے مطابق خواتین کو سعودی عرب میں ڈرائیونگ کی اجازت ملنے پر غیر ملکی فیملی ڈرائیوروں کی طلب میں 25 فیصد تک کمی واقع ہوگئی۔۔ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے پر فیملی بجٹ 30 فیصد بچنے لگے گا۔ ریکروٹنگ کے ماہر منصور الجابری نے بتایا کہ آئندہ سال فیملی ڈرائیوروں کی طلب میں بہت زیادہ کمی ریکارڈ پر آئے گی۔ ریاض ایوان تجارت کے سابق نائب سربراہ ڈاکٹر سامی العبد الکریم نے بتایا کہ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے سے بہت سارے خوشگوار نتائج برآمد ہونگے۔ غیر ملکی ڈرائیوروں کی تعداد کم ہوگی۔ فیملی بجٹ میں تخفیف پیدا ہوگی۔ سالانہ 2 ارب ریال سے زیادہ گھریلو ڈرائیوروں کی تنخواہوں پر خرچ ہورہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -