کرونا سے متاثرہ افریقی ممالک کے لیے چین کی امداد جاری

کرونا سے متاثرہ افریقی ممالک کے لیے چین کی امداد جاری

  

بیجنگ۔ (اے پی پی) افریقہ میں کووڈ-۹۱ کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد20 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔چین، برکینافاسو اور ایتھوپیا سمیت دیگر افریقی ممالک میں انسداد وبا کے لیے طبی سازوسامان اور طبی ٹیمیں بھیجتے ہوئے مدد فراہم کر رہا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ چینی حکومت اور مایون فاونڈیشن کی جانب سے عطیہ کیا جانے والا طبی سامان بھی افریقی ممالک تک پہنچ رہا ہے۔سینٹرل افریقن ریپبلک کی قومی اسمبلی کے اسپیکر لورنیٹ ناگون بابانے کہا کہ ان کے ملک میں کووڈ-۹۱ پھوٹنے کے بعد چینی عوام نے نمایاں امداد فراہم کی ہے جو دونوں ممالک کے عوام کی گہری دوستی کی عکاسی ہے۔

اقوام متحدہ کی افریقی اقتصادی کمیٹی کی حالیہ رپورٹ میں کووڈ۔۹۱ کے باعث تین لاکھ سے زائد افریقی باشندوں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ کی جاری کردہ رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہرواں برس جنوبی افریقی علاقے کی اقتصادی شرح نمو میں 1.6 فیصد کی کمی ہوگی۔رپورٹ کے مطابق افریقہ کو دیگرممالک اور عالمی تنظیموں کی وسیع پیمانے پر امداد کی ضرورت ہے۔

مزید :

علاقائی -