باغبا نپورہ، ڈکیتی، راہزنی کی 30وارداتوں میں ملوث 5ملزم گرفتار

    باغبا نپورہ، ڈکیتی، راہزنی کی 30وارداتوں میں ملوث 5ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) انچارج انویسٹی گیشن باغبانپورہ انسپکٹر رائیس احمد خاں نے ڈکیتی اور راہزنی کی 30 وارداتوں میں ملوث شہباز عرف غوری سنیچر گینگ کے سرغنہ سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرکے لاکھوں مالیت کی نقدی، موبائل فون اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی باغبانپورہ خالد محمود فاروقی کی نگرانی میں انچارج انویسٹی گیشن باغبانپورہ انسپکٹر رائیس احمد خان اورسب انسپکٹر صفدر گوندل، اے ایس آئی ظفر اقبال اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی ٹیم نے گینگ کے سرغنہ شہباز عرف غوری اور ساتھی ملزمان محمد عثمان، احسن شہزاد،علی عمران اور محمد شفیق عرف ججی کو گرفتار کیا۔گینگ نے تھانہ باغبانپورہ کی حدود میں ڈکیتی، راہزنی کی 10 وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ اسی طرح اس گینگ نے شہر کے پوش علاقوں ڈیفنس، گلبرگ، شادمان اور ماڈل ٹاؤن سمیت پرانی انارکلی، لٹن روڈ اور شیراکوٹ سمیت دیگر پوش علاقوں میں 2 درجن سے زائد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ خطرناک گینگ کی گرفتاری پر سی سی پی او ذوالفقار حمید، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان ملک نے انچارج انویسٹی گیشن باغبانپورہ انسپکٹر رائیس احمد خاں کی کارکردگی کو زبردست سراہتے ہوئے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -