نیب کا چینی اور آٹا سکینڈل میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا فیصلہ 

  نیب کا چینی اور آٹا سکینڈل میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا فیصلہ 

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے آٹا اور چینی سکینڈلز پر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کرلیا، تمام قانونی پہلووں کا جائزہ لینے کے بعد باقاعدہ تحقیقات شروع کی جائیں گی۔ نیب ذرائع کے مطابق آٹا اور چینی سکینڈلز ملکی تاریخ کے پرائم میگا سکینڈلز میں سے ایک ہے، اس لیے نیب تمام قانونی پہلووں کا بار یک بینی سے جائزہ لے رہا ہے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ جائزے کے بعد جامع اورآزادانہ ماحول میں آٹا اور چینی سکینڈلز پر کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ایف آئی اے کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سمیت دیگر اہم سیاسی رہنماوں نے چینی پر سبسڈی حاصل کی۔

نیب تحقیقات

مزید :

صفحہ اول -