شیخ رشید کی وزیراعظم سے ملاقات کرونا فنڈ کیلئے 5 کروڑ کا چیک پیش کیا

  شیخ رشید کی وزیراعظم سے ملاقات کرونا فنڈ کیلئے 5 کروڑ کا چیک پیش کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے شیخ رشید احمد نے ملاقات کی، وزیرِ ریلوے نے 5 کروڑ ایک لاکھ 85 ہزار کا چیک وزیرِاعظم کورونا ریلیف فنڈ کے لیے پیش کیا۔وفاقی وزیر ریلوے نے وزیر اعظم کو بتایا کہ پاکستان ریلویز کی جانب سے چمن کے لئے 30 کوچز پر مبنی ایک ٹرین بھجوا دی گئی ہے جس میں 500 افراد کے آئسولیشن کے لئے انتظام ہے، اسی طرح پاکستان ریلوے تفتان کے لئے بھی 500 افراد کے لئے ٹرین بھیجنے کے لیے تیار ہے۔شیخ رشید نے بتایا کہ اس مقصد کے لئے میڈیکل کوچز کو خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ وزیر ریلوے نے راولپنڈی شہر میں ہسپتالوں، تاجروں اور مزدوروں کی صورتحال سے بھی وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا۔
شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -