موجودہ حالات میں قوم کو کرونا وائرس سے بچانا اولین ترجیح،بلاول بھٹو

  موجودہ حالات میں قوم کو کرونا وائرس سے بچانا اولین ترجیح،بلاول بھٹو

  

اسلا م آباد (سٹاف رپورٹر)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس وقت بنیادی ترجیح قوم کو کرونا وبا سے محفوظ رکھنا ہے۔مشکلات کا شکار عوام کی مدد کرنا ان کا حق ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کے دوران کیا۔ بلاول بھٹو زر داری نے پارٹی رہنما ؤں کو ہدایت کی کہ ضرورت مند انسانوں کی مدد کے وقت ان کی عزت و نفس کا خیال رکھا جائے۔ اجلاس کے دوران کرونا وائرس اورپارلیمنٹ کے آئندہ ہونے والے اجلاس پرتبادلہ خیال کیا گیا۔راجا پرویز اشرف، نیر بخاری،فرحت اللہ بابر اور سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے اجلاس میں شرکت کی۔

بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -