عمران خان عوام کو کرونا، بھوک سے بچا رہے ہیں،فردوس عاشق اعوان

  عمران خان عوام کو کرونا، بھوک سے بچا رہے ہیں،فردوس عاشق اعوان

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان عوام کو کورونا سے محفوظ رکھنے اور بھوک سے بچانے کے اقدامات کر رہے ہیں،دوسری جانب(ن) لیگی قیادت کوعوام کی بجائے شریف خاندان کا درد ستا رہا ہے،پنجاب میں (ن) لیگیوں کا شہباز شریف کو یاد کرنا ان کی اقتدار کی محرومی سے جڑا ہے،نئے پاکستان میں اِدارے آزاد اور قانون بالا دست ہے۔شاہد خاقان صاحب اپنی قیادت سے کہیں قوم کی امانت واپس کردے،یہ قوم کی خدمت کا وقت ہے۔پیر کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شاہد خاقان صاحب جن حکمرانوں سے ملک نہیں چلتا تھا عوام نے انہیں اقتدار سے باہر پھینک دیا۔آج پوری قوم کورونا کے خلاف جنگ میں برسر پیکار ہے۔ایک جانب وزیر اعظم عمران خان عوام کو کورونا سے محفوظ رکھنے اور بھوک سے بچانے کے اقدامات کر رہے ہیں،دوسری جانب (ن) لیگی قیادت کوعوام کی بجائے شریف خاندان کا درد ستا رہا ہے۔انہون نے کہا کہ پنجاب میں ((ن) لیگیوں کا شہباز شریف کو یاد کرنا ان کی اقتدار کی محرومی سے جڑا ہے۔اپوزیشن لیڈر آئے عوام کے ساتھ کھڑا ہونے کیلئے تھے، لیکن بیٹھے آئسو لیشن میں ہوئے ہیں۔قانون کو اپنے تابع رکھنے والے جان لیں کہ نئے پاکستان میں اِدارے آزاد اور قانون بالا دست ہے۔شاہد خاقان صاحب اپنی قیادت سے کہیں قوم کی امانت واپس کردے،یہ قوم کی خدمت کا وقت ہے۔ مگر افسوس کہ آج آپ کی قیادت کورونا متاثرین پر اپنی جیب سے چند دمڑیاں خرچ کرنے کی بھی شو بازی نہیں کر رہی،دہائیوں جس ملک پر حکمرانی کی آج اس کے عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے۔

فردوس

مزید :

صفحہ اول -