بھارت کسی اور کی فکر کے بجائے اپنی اقلیتوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کرے، پاکستان

  بھارت کسی اور کی فکر کے بجائے اپنی اقلیتوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کرے، ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ بھارت کسی اور کی فکر کرنے کے بجائے اپنے ملک میں اقلیتوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کرے،گوردوارہ کرتار پور صاحب کے 24 گنبدوں کی مرمت کا کام 24 گھنٹوں میں مرمت کر لیا، سکھوں کی گوردوارہ ”پربندھک کمیٹی“ اور سکھ برادری نے تباہ شدہ گنبدوں کی فوری مرمت کے لیے کوششوں کو سراہا۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا الزام مسلمانو ں پر عائد کرنے کی سازشی مہم پر اپنے ردعمل میں کہا کہ بھارت میں جہاں ریاستی مشینری کی سرپرستی میں اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی تباہی معمول ہے وہیں اس نے قدرتی آفات سے ہونے والے نقصان کے معاملے کا الزام بھی کسی اور مذہب پر عائد کرنے میں جلد بازی کا مظاہرہ کیا۔عائشہ فاروقی نے کہا کہ سکھوں کی گوردوارہ ”پربندھک کمیٹی“ اور سکھ برادری نے تباہ شدہ گنبدوں کی فوری مرمت کے لیے کوششوں کو سراہا، پاکستان اور پوری دنیا میں سکھ برادری کرتار پور راہداری کو چلانے کیلئے حکومت پاکستان کی کوششوں کی تعریف کرتی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بابا گرو نانک کے 550 ویں یوم پیدائش کے موقع پر کرتار پور راہداری کا افتتاح حکومت پاکستان کا ایک تاریخی فیصلہ تھا، پاکستان کا یہ فیصلہ پوری دنیا میں سکھ برادری کے مذہبی جذبات کے احترام کی عکاسی کرتا ہے۔

عائشہ فاروقی

مزید :

صفحہ اول -