افغان صدارتی محل کے 40ملازمین کرونا وائرس کا شکا 

افغان صدارتی محل کے 40ملازمین کرونا وائرس کا شکا 

  

کابل(آئی این پی)افغانستان کے صدارتی محل کے40ملازمین کروناوائرس میں مبتلا ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق صدارتی محل میں پہلے کرونا کے20 کیسز رپورٹ ہوئے تھے تاہم نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اب یہ تعداد 40تک پہنچ گئی ہے۔حکومت کی جانب سے صدارتی محل کے ملازمین میں کروناوائرس کی تشخیص کی تصدیق نہیں کی گئی اور نہ ہی افغان صدر اشرف غنی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آیا وہ بھی اس سے متاثر ہو ئے ہیں یا نہیں۔افغانستان میں کرونا وائرس سے اب تک ساڑھے 900 کے قریب افراد متاثر اور 33 ہلاک ہو چکے ہیں۔

صدارتی محل

مزید :

صفحہ اول -