عالمی بینک سے پاکستان کومزید 50کروڑ ڈالر قرض مئی تک ملنے کا امکان

عالمی بینک سے پاکستان کومزید 50کروڑ ڈالر قرض مئی تک ملنے کا امکان

  

اسلام آباد(آئی این پی) کرونا وائرس سے ہونیوالے نقصانات کا جائرہ لینے کیلئے عالمی بینک نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض دینے پر غور شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی بینک 50 کروڑ ڈالر کی رقم مئی 2020 میں پاکستان کو فراہم کرسکتا ہے، ملنے والی رقم کی بدولت کرونا وائرس سے ہونیوالے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے گا، اس مقصد کیلئے عوام کی رجسٹریشن کی جائے گی جس میں صحت، تعلیم، پیشہ اور دیگر معلومات کا اندراج کیا جائے گا۔ پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی اضافی رقم فراہم کرنے کیلئے عالمی بینک نے کام کرنا شروع کررکھا ہے،عالمی بینک کی جانب سے یہ رقم صحت، ماحولیات، تعلیم اور فوڈ سکیورٹی کے شعبے میں خرچ کی جائیگی جبکہ عالمی بنک کی جانب سے 20 کروڑ ڈالر کی پہلے منظوری دی جا چکی ہے جن میں سے 15 کروڑ ڈالر سے میڈیکل آلات خریدنے کیلئے استعمال کیے جائیں گے اور 5 کروڑ ڈالر احساس پروگرام کے تحت غریب خاندانوں میں تقسیم کیے جائیں گے، اب توقع ہے اگلے ماہ مزید 50 کروڑڈالر کی منظوری دی جائے گی۔

عالمی بینک

مزید :

صفحہ اول -