وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا

وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا

  

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) منگل کو ہوگا جس میں وفاقی کابینہ 5 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی،وفاقی کابینہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر غور کرے گی،وفاقی کابینہ تعمیراتی شعبے کو سیلز ٹیکس کی چھوٹ دینے کی منظوری دے گی،کابینہ ریٹائرمنٹ کے بعد سرکاری رہائشگاہ سے متعلق پالیسی پر نظرثانی کی منظوری دے گی،مسابقتی کمیشن کی تشکیل نو سے متعلق سفارشات کی منظوری بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے،وفاقی کابینہ اقلیتوں کے قومی کمیشن کی تشکیل نو کی بھی منظوری دے گی،کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈا کا حصہ ہے۔

وفاقی کابینہ

مزید :

صفحہ اول -