سعودی عرب میں پہلا روزہ جمعہ کو ہونے کا قوی امکان

سعودی عرب میں پہلا روزہ جمعہ کو ہونے کا قوی امکان

  

ریاض(این این آئی)سربراہ ادارہ فلکیات شرف سفیانی نے کہاہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ جمعہ 24 اپریل کو ہونے کا قوی امکان ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شرف سفیانی نے کہاکہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند جمعرات کی شام نظر آنے کا قوی امکان ہے، اس لیے پہلا روزہ جمعہ 24 اپریل کو ہونے کی امید ہے۔حرمین جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کی سربراہی میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں رمضان المبارک سے متعلق منصوبے، تمام انتظامات اور لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ چند روز قبل سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کرونا وائرس کی صورتحال کے سبب نماز تراویح گھر میں ادا کرنے کا کہا تھا۔

شرف سفیانی

مزید :

صفحہ اول -