نیویارک قبرستان میں تبدیل ہورہا،پاکستان میں مرنا چاہتی ہوں،میرا
نیو یارک (نیوز ڈیسک) امریکا میں پھنسی ہوئی اداکارہ میرا نے وزیراعظم عمران خان سے خود کو وطن واپس لانے کی درخواست کر دی۔ پاکستانی اداکارہ کا ویڈیو پیغام بھی وائرل ہو رہا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی گئی ہے کہ مجھے پاکستان واپس لایا جائے۔ویڈیو پیغام میں میرا کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک اس طرح کے حالات میں نہیں بلکہ پاکستان آکر اپنے ملک میں مرنا چاہتی ہوں۔ یہاں روزانہ ہزاروں لوگ مر رہے ہیں، نیویارک قبرستان میں تبدیل ہورہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے پاس رقم ختم ہوچکی اور گزارہ مشکل ہوگیا ہے، ہوٹل کے کمرے میں قید ہوں، ہمایوں سعید اور دیگر فنکاروں کے ساتھ شوٹنگ کیلئے امریکا آئی تھی۔میرا کا مزید کہنا تھا کہ تمام ساتھی فنکار واپس جا چکے، میں اکیلی یہاں پھنس گئی ہوں، عمران خان نے ہمیشہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی ہے، میری وطن واپسی کے انتظامات کئے جائیں۔
میرا