بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار، بجلی کا ترسیلی نظام متاثر

بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار، بجلی کا ترسیلی نظام متاثر

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت میں بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہونے کیساتھ ساتھ بجلی کا ترسیلی نظام بھی متاثرہوگیا۔تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف مقامات پر بوندا باندی اور موسلا دھار بارش ہوئی۔ موسلا دھار بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر ہو گیا۔ بارش کے باعث لیسکو کے 55 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر فنی خرابیوں کے باعث متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔ سمن آباد، راج گڑھ، مغل پورہ، شالامار، مزنگ، قلعہ گجر سنگھ، گڑھی شاہو، سوڈیوال، شادباغ اور بادامی باغ کے متعدد میں بجلی بند رہی۔

بارش

مزید :

صفحہ اول -