امریکہ، مزید 4 پاکستانی نژاد شہری کرونا وائرس سے جاں بحق
واشنگٹن(این این آئی) امریکہ میں مزید 4 پاکستانی نژاد شہری کرونا وائرس سے جاں بحق ہو گئے۔ نجی ٹی وی نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے بتایاکہ جاں بحق ہونے والی پاکستانیوں میں مولانا ملک صغیر حسین علوی، آغا سجاد شاہ، صدیق بھٹہ اور طارق محمود شامل ہیں۔واضح رہے کہ امریکہ میں کرونا وائرس کے سبب جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد سو سے تجاوز کر گئی ہے اور زیادہ تر اموات امریکی ریاست نیویارک، کینٹی کٹ اور نیو جرسی میں ہوئی ہیں۔ پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق امریکی حکومت نے اب تک جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کے تصدیق شدہ اعداد و شمار نہیں بتائے۔ترجمان کے مطابق کمیونٹی سورسز اور تدفین کے اداروں کے اعداد و شمار اندازوں پر مبنی ہیں۔سفارتخانے کے مطابق شکاگو، لاس اینجلس اور ہیوسٹن کے قونصل خانوں نے غیر رسمی رپورٹس جاری نہیں کیں۔
امریکہ ہلاکتیں