کابینہ نے انسداد سمگلنگ آرڈیننس کی منظوری دیدی، خلاف ورزی پر 14سال سزا

کابینہ نے انسداد سمگلنگ آرڈیننس کی منظوری دیدی، خلاف ورزی پر 14سال سزا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے اسمگلنگ سے متعلق آرڈیننس کی منظوری دی جس کے تحت غیر قانونی روٹس سے کرنسی، گندم،آٹا، چینی،چاول اور دیگر اشیا کی ترسیل اسمگلنگ قرار پائے گی اور ملزم کو 14 سال قید کی سزا ہو سکے گی۔وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے آرڈیننس کی منظوری دی۔ کسٹمز ایکٹ کے تحت قانونی روٹس سے ہی اشیاء کی ترسیل جائز ہو گی۔ کسٹمز حکام نے شکایت کے باوجود ایکشن نہ لیا تو سیکرٹری قانون کارروائی کریں گے۔وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد آڈیننس صدر مملکت کو بھجوا دیا گیا ہے۔ صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون آرڈیننس کا اجرا کرے گی۔

انسداد سمگلنگ

مزید :

صفحہ اول -