مشاہد اللہ کا بات کی اجازت نہ ملنے پرپارلیمانی کمیٹی اجلاس سے بائیکاٹ
اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد اللہ خان نے بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت گزشتہ روزپارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد اللہ نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔بعدازاں مشاہداللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 6 بار بولنے کی اجازت ہے اور جب ہم نے بولنے کی اجازت مانگی تو سپیکر اسد قیصر نہ صرف اجازت دیتے ہیں بلکہ ان کا رویہ بھی متعصبانہ ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت نے کسی بھی کام میں سنجیدگی نہیں دکھائی،کروانا وائرس کی وباء نے پوری قوم کو لپیٹ میں لے رکھی ہے اور سب ملکر اس کا مقابلہ کررہے ہیں لیکن یہاں حکومت وباء سے لڑنے کی بجائے اپوزیشن سے لڑرہی ہے۔
مشاہد /بائیکاٹ