تورڈھیر،بدقماش عناصر کیخلاف کارروائی،اشتہاری سمیت 7 گرفتار

تورڈھیر،بدقماش عناصر کیخلاف کارروائی،اشتہاری سمیت 7 گرفتار

  

تورڈھیر ( نمائندپاکستان) چھوٹا لاہور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون ایک اشتہاری سمیت 7ملزمان گرفتارملزمان کے قبضے سے دو عدد کلاشنکوف،پانچ پستول اور ایک بندوق سمیت درجنوں کارتوس برآمدتفصیلات کے مطابق ڈی پی او صوابی کی خصوصی احکامات کی پیش نظر میں ضلعی پولیس داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کرکے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھا ہے۔اس سلسلے میں ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان کی قیادت میں ایس ایچ او لاہور سب انسپکٹر شفیق احمد بمع پولیس ٹیم نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے ایک اشتہاری سمیت سات ملزمان گرفتار کرلیے۔گرفتار شدہ ملزمان مجاہد خان،رویز خان ساکنان جلسئی،جاوید خان،جمشید خان اور طارق خان کے قبضے سے دو عدد کلاشنکوف،پانچ پستول اور ایک بندوق بمع درجنوں کارتوس برآمد کیے گئے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -