مردان،اے سی میڈم گل بانو کا احساس پروگرام کی تقسیم پوائنٹ کا دورہ

مردان،اے سی میڈم گل بانو کا احساس پروگرام کی تقسیم پوائنٹ کا دورہ

  

مردان(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر میڈم گل بانو کا احساس پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم کے لئے منتخب پوائنٹس کا دورہ۔اسسٹنٹ کمشنر نے احساس پروگرام کے تحت مستحق افراد میں رقم کی تقسیم کیلئے منتخب شدہ پوائنٹس کا معائنہ کیا جبکہ مناسب معاشرتی فاصلہ برقرار رکھنے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔مذید اسسٹنٹ کمشنر نے لوگوں سے احساس پروگرام کی انتظامیہ سے سہولیات و پوری رقم ملنے کے بارے میں پوچھ گچھ کی جبکہ انتظامیہ کو مستحق گھرانوں میں رقم کی تقسیم بنا کسی کٹوتی کے کرجانے کی ہدایت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -