لاک ڈاؤن میں نرمی کا مطلب یہ نہیں حالات بہتر ہوگئے، ڈپٹی چیئر مین سینٹ

لاک ڈاؤن میں نرمی کا مطلب یہ نہیں حالات بہتر ہوگئے، ڈپٹی چیئر مین سینٹ

  

اسلام آباد (این این آئی) ڈپٹی چیئر مین سینٹ سلیم مانڈی والا نے کہا ہے کہ کرو نا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی پیچیدہ صورتحال لمحہ فکریہ ہے،وفاقی، صوبائی حکومتوں کو مزید رابطہ کاری کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ کیسز آٹھ ہزار سے تجاوز کر چکے ہیں،اتنی بڑی تعداد میں کرونا کیسز لمحہ فکریہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی، صوبائی حکومتوں کو مزید رابطہ کاری کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ عوام کے بھر پور ساتھ کی ضرورت ہے،سماجی دوری اور ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائنز کو ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ عوام لاک ڈاؤن کی نرمی کو یہ نہ سمجھیں کہ حالات بہتر ہو گئے ہیں،آج بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

سلیم مانڈوی والا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -