جتنی بھی کٹس شوکت خانم کو ملیں ان پر فری ٹیسٹ کیے گئے،شہباز گل

جتنی بھی کٹس شوکت خانم کو ملیں ان پر فری ٹیسٹ کیے گئے،شہباز گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)حکومتی ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ ٹائیگرفورس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کیا ٹائیگر فورس کیلئے فارم پر کسی پارٹی کاذکر ہے، کیا ٹائیگر فورس میں رجسٹریشن کرتے ہوئے پوچھا جاتا ہے کہ ووٹ کسے ڈالا، کیا سسٹم کوخواب آتا ہے کہ یہ شخص جیالا یا متوالا ہے اسے رجسٹرنہیں کرنا،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے نیا شوشہ چھوڑ دیا، کہتے ہیں ٹائیگر فورس کے مقابلے پر پیپلز فورس بنائی ہے، پیپلز پارٹی کہتی ہے پیپلز فورس کو بھی ریلیف سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت دیں۔شہباز گل نے کہا کہ حکومت نے جب سیاست سے بالاتر ہوکرفورس بنادی تو اس ڈرامے کی کیا ضرورت ہے۔ کرونا کا حل تو نکل آئیگا تاہم اس سیاسی وبا کا کیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال نے تقریباً 3500 ٹیسٹ کیے جن میں سے 2900 ٹیسٹ سرکاری کٹس پر فری کیے۔ شوکت خانم ہسپتال نے اپنے بجٹ سے 650 ٹیسٹ کیے جن کی لاگت 45 لاکھ ہے۔شہباز گل نے کہا کہ جتنی بھی حکومتی کٹس شوکت خانم کو ملیں ان پر فری ٹیسٹ کیے گئے۔
شہباز گل