حکومتی احکامات کیخلاف ورزی پر 37 ہزار 341 ٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائی

حکومتی احکامات کیخلاف ورزی پر 37 ہزار 341 ٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائی

  

پشاور(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر 37 ہزار 341 پبلک ٹرانسپورٹروں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے 23 مارچ سے پبلک ٹرانسپورٹ پر مکمل طور پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں تاہم پبلک ٹرانسپورٹروں کی جانب سے حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنیوالوں کیخلاف ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر کارروائیاں عمل میں لانے کیلئے شہر بھر کے مختلف سیکٹروں میں ناکہ بندیاں کی گئیں ہیں جہاں پر حکومتی احکامات کو نظر انداز کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں جس کے تحت اب تک 37 ہزار 341 پبلک ٹرانسپورٹروں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گی ہیں۔ ایس ایس پی ٹریفک نے ٹریفک حکام کو کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا بلکہ ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد شہریوں اور ٹرانسپورٹروں کو چالان دینا نہیں بلکہ اس جان لیوا وبا پر قابو پانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ سمیت دیگر ادارے روز اول سے لیکر اب تک شہریوں کو بار بار گھروں میں رہنے کی ہدایت کرتی ہیں تاہم شہری اس پر عملدرآمد کرنے سے گریزاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -