لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے افراد گرفتار اسلحہ برآمد

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے افراد گرفتار اسلحہ برآمد

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے صوبائی حکومت کی جانب سے لگائے گئے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو گرفتار کر لیا،گرفتار افراد نے لاک ڈاؤن کے باوجود شادی کی تقریب میں محفل موسیقی قائم کرکے اجتماع بنایا تھا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے گرفتار افراد کے خلاف لاک ڈاؤن اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ خان کو اطلاع ملی کہ تھانہ سربند کی حدود میں لاک ڈاؤن کے باوجود شادی کی تقریب میں محفل موسیقی قائم کی ہے جس پر ڈی ایس پی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سربند مثل خان نے کاروائی کرتے ہوئے محفل موسیقی میں تین درجن سے زائد موجود افراد میں سے 15کو گرفتار کرکے باقی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ تین عدد پستول اور ایک عدد کلوشنکوف بھی برآمد کر لیا گیا ہے گرفتار افراد کے خلاف لاک ڈاؤن اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -