منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، دو ملزمان گرفتار

منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، دو ملزمان گرفتار

  

ٍپشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے دو مختلف کاروائیوں کے دوران تھانہ پہاڑی پورہ اور تھانہ چمکنی کی حدود میں لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق افغانستان اور پنجاب سے ہے جو دو مختلف گاڑیوں کے ذریعے منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر ر ہے تھے، سمگلرز کی گاڑیوں سے مجموعی طور پر 30 کلو گرام سے زائد افیون، 19 کلو گرام ہیروئن اور 22 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کو اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت ضلع خیبر کی جانب سے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی جس کی روشنی میں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کرنے کی ہدایت کی گئی، ڈی ایس پی فقیر آباد عالمزیب خان اور ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ اعجاز نبی رنگ روڈ ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک موٹر کار نمبر 789 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کی خفیہ خانوں سے مجموعی طور پر 19 کلو گرام ہیروئن، 6 کلو گرام چرس اور ایک کلو گرام افیون برآمد کر کے ملزم عبداللہ ولد تھانیدار سکنہ افغانستان حال سٹی ٹاون گرفتار کر لیااسی طرح اے ایس پی چمکنی خانزیب خان اور ایس ایچ او تھانہ چمکنی حفیظ الرحمان نے موٹروے ناکہ بندی پر مشکوک موٹر کار کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی سے 29 کلو گرام سے زائد افیون اور 16 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرکے ملزم ثناء اللہ ولد عبد الغنی سکنہ لاہور کو گرفتار کر لیا، گرفتار دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -