رمضان المبارک میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے جامع سیکورٹی پلان تشکیل

      رمضان المبارک میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے جامع سیکورٹی پلان تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے کہا ہے کہ شانگلہ میں رمضان المبارک میں سحر و افطار کے اوقات میں اضافی پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے، ٹریفک کی مد میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے گی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری پر سخت ایکشن لیا جائے گا، احترام رمضان اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی بھر پور عملداری یقینی بنائی جائے گی، حفاظتی اقدامات کے تحت ضلع کے داخلی راستوں پر چیکنگ کا عمل سخت، شانگلہ میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لئے جامع سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا رمضان المبارک میں تمام اشیائے خوردنوش کی کنٹرول ریٹ پر دستیابی اور ذخیرہ اندوزی و ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے گی جبکہ ماہ صیام کے تقدس کی رو سے احترام رمضان اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجازنے رمضان المبارک کے مہینے کے دوران امن و مان کی مجموعی صورت حال کو کنٹرول کرنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے سیکورٹی پلان جاری کرتے ہوئے کیا ڈی پی او نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے پبلک مقامات پر روزہ خوری، غیر مہذب اعمال، فحش حرکات اور اخلاق یافتہ افعال کی صورت میں مرتکب عناصر کے خلاف احترام رمضان ایکٹ کے تحت سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے ضمن میں شامل پابندیوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا ڈی پی او نے بازاروں کے صدور اور تاجر تنظیموں کے عہدیداروں سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرملک اعجاز نے مزید ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ خاص وقتوں میں موبائل گشت اور پیدل گشت انتہائی ضروری ہے، روزانہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا جائے گا ہر تھانے کی سطح پر ریزرو نفری الرٹ رکھی جائے گی سیکورٹی کو مزید مؤثر کرنے کیلئے ایس ایچ اوز خود افطاری کے دوران ان روڈ ہونگے تمام تعینات رئیڈرز سکواڈز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان کے دوران گشتوں کو مزید تیز کریں، گشت کے دوران آس پاس کے ماحول پر کھڑی نظر رکھیں اور ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ریڈرز سکواڈ کو چیک کریں تمام ایس ایچ او ز کو یہ بھی ہدایت ہوئی کہ افطاری کے وقت سیکورٹی کا خاص خیال رکھیں