لوئر دیر،انتظامیہ کے چھاپے دفعہ 144 کیخلاف ورزی پر متعدد کلینکس سیل

لوئر دیر،انتظامیہ کے چھاپے دفعہ 144 کیخلاف ورزی پر متعدد کلینکس سیل

  

لوئر دیر (نمائندہ خصوصی) انتظامیہ کا تیمرگرہ میں نجی میڈیکل سنٹروں پر چھاپے، دفعہ 144کی خلاف ورز ی پر کئی ڈاکٹروں کی کلینکس اور دکانوں کو سیل کردیا گیا۔کورونا وائر س کے حوالے سے جاری ایس او پیز کے خلاف ورزی پر انتظامیہ برہم ہوگئے،ڈاکٹر عمران شہزاد کی کلینک کو بھی تالے لگادئے گئے تفصیلات کے مطابق ضلع لوئر دیر میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کی بعد انتظامیہ نے کریک ڈاؤن مذید سخت کردیااور پیر کے روز ڈپٹی کمشنر سعادت حسن کی خصوصی ہدایت پرآ سسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ محمد شاہ جمیل خان اور تحصیلدار محمدیونس خان نے لاک ڈاؤن کے خلاف ورزی پر ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ کے سامنے چھاپہ مارکرکئی ڈاکٹروں کے نجی کلینکس،میڈیکل سٹورزاور کلینکل لیبارٹریوں کو سیل کردیا،لاک ڈاؤن کے دوران کورونا وائر س کی روک تھام اور ایس او پیز کے بجااوری کے بجائے کئی ڈاکٹروں نے بغیر اجازت نامے کی کلینک کھول دی ہے،انتظامیہ کی مطابق ڈاکٹرو ں نے اپنے پرائیویٹ کلینکوں میں فیس کے خاطر ایس او پیز کے کھلم کھلا خلاف ورزی شروع کردی تھی اوربے پناہ رش کی باعث کوروناوائرس پھیلنے کی خدشات مذید بڑھنے کی امکانات پیدا ہوگئے تھے جس پر اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ محمد شاہ جمیل خان اور تحصیلدار محمدیونس خان نے بھاری نفری کے ہمراہ چھاپے مارے اور الٹراساؤنڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر عمران شہزاد کی کلینک سمیت دیگر کئی ڈاکٹروں کی کلینکوں کو تالے لگادئے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرادئے،انتظامیہ کی مطابق مذکورہ ڈاکٹرز کے کلینک کے سامنے مریضوں کے پناہ رش کی سبب کورونا وائرس مذید پھیلنے کی خدشہ تھا جس پر انتظامیہ نے سخت کاروائی کرتے ہوئے تین نجی میڈیکل سنٹروں کو بھی سیل کردیا،انتظامیہ نے نظام اللہ ولد عزیز اللہ اظہرمیڈیکل سنٹر،شیر علی خان اظہر میڈیکل سنٹرجمیل الرحمن ولد عمرالرحمن اور صفی اللہ ولد محیب اللہ سمیت کئی ڈاکٹر وں کے خلاف مقدمات درج کردئے،انتظامیہ کی چھاپوں کو دیکھتے ہوئے کئی ڈاکٹروں نے کلینکوں کو تالے لگاکر فرا رہوگئے۔اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ محمد شاہ جمیل خان نے میڈیا کو بتایا کہ یہ وقت انتہائی نازک ہے اور کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی سمیت کسی کی جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی انہوں نے کہا کہ کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے ہم حالات جنگ میں ہے اور یہاں بعض ڈاکٹرز اپنے چند پیسوں کی خاطر عوام کی جانوں سے کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں جس کی خطرناک نتائج برامد ہوسکتے ہیں انہوں نے خبردار کیاکہ کسی بھی ڈاکٹر یا میڈیکل سٹور والوں نے ایس او پی کی خلاف ورزی کی تو ان کے ساتھ قانون کی مطابق نمٹ لیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -