پاراچنار، ضلع کرم میں کروناوائرس سے 2 جاں بحق مجموعی تعداد 3ہوگئی

پاراچنار، ضلع کرم میں کروناوائرس سے 2 جاں بحق مجموعی تعداد 3ہوگئی

  

پاراچنار، (سٹاف رپورٹر)ضلع کرم میں مزید دو افراد کرونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے اور مجموعی طور پر اب تک تین افراد کرونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے ہیں،ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد نے بتایا مطابق کرونا وائرس سے ضلع کرم میں مزید دو افراد کا انتقال ہوا ہے اور ضلع کرم میں مجموعی طور پر کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد تین ہوگئی ہے، وسطی کرم سے تعلق رکھنے والی ساٹھ سالہ خاتون جو کہ دل اور گردوں کی امراض میں بھی مبتلا تھی پشاور میں انتقال کرگئی،جبکہ وسطی کرم ہی سے تعلق رکھنے والے پچاس سالہ عید محمد جو کہ کینسر کا مریض تھا پشاور کے ہسپتال میں انتقال کرگیا ڈیڈ باڈی سے جب کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیلئے نمونے لیبارٹری بھجوائے گئے تو ان کا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا، جس کے بعد فوت شدہ افراد کے قریبی رشتہ داروں کے ٹیسٹ بھی لیبارٹری بھجوائے جا رہے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -