بالاکوٹ تحصیل بحرین میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی، قرنطینہ ختم
پشاور(سٹاف رپورٹر) تحصیل بحرین ضلع سوات کے گاؤں بالاکوٹ میں مرحوم فضل ربی کے خاندان کے نو افراد میں کورونا وائرس کی مثبت رپورٹ آئی تھی جس کی وجہ سے پچھلے بیس دنوں سے پورا گاؤں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا آج تمام لوگ صحت یاب ہیں اور تمام کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں اس لئے پورے گاؤں کا قرنطینہ ختم کر دیا ہے مذکورہ خاندان کے افراد میں باورخان، عالم زیب،وزیر ذادہ، باعی شاہ، جنید، محمد اقبال اور تین خواتین شامل تھیں واضح رہے کہ سوات میں کورونا وائرس کے بہت سارے مریض صحت یاب ہورہے ہیں جوکہ ایک مثبت اور حوصلہ افزاء خبر ہے اور اس سے عوام اور حکومت کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے اور ہم سب کو چاہئے کہ اللہ کا شکر ادا کریں۔