مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان سے ظاہرشاہ کی ملاقات

مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان سے ظاہرشاہ کی ملاقات

  

مردان (بیورورپورٹ)مرکزی تنظیم تاجران صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہرشاہ نے وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان سے ملاقات کی اور انھیں لاک ڈان اور اس کے نتیجے میں ملک بھر کے تاجروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا مرکزی تنظیم تاجران صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہرشاہ نے کہا اگر حکو مت نے کچھ کاروبار وں کو کھلنے کی اجازت دی ہے تو پھر کم رش والے کاروباروں کو بھی مخصوص اوقات اور حفاظتی تدابیر کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی جا ئے،تاکہ عوام رمضان المبارک اور عید کی خریداری کر سکیں،کیونکہ حالیہ لاک ڈان کی وجہ سے ملک بھر کا کاروباری طبقہ شدید مالی مشکلات کا سامنا کر رہا ہے،تاجروں کے لیے دکانوں، گھروں کا کرایہ اور ملازمین کی تنخواہیں اور یو ٹیلیٹی بلز ادا کر نا بھی مشکل ہو چکا ہے،انھوں نے کہا حکو مت نے بھی چھوٹے تاجروں کے لیے کسی ریلیف پیکیج کا تاحال کو ئی اعلان نہیں کیا جبکہ آئی ایم کی جانب سے پاکستان کو دیے گئے قرضہ کی وصولی بھی موخر کر دی ہے اور 1.4ارب ڈالر کورونا ریلف فنڈ بھی جاری کر دیا گیا ہے ظاہرشاہ نے کہا ہم مطالبہ کر تے ہیں اس فنڈ میں سے ملک بھر کے چھو ٹے تاجروں کو بھی ریلیف دیا جا ئے۔اس مو قع پر مشیر اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور تاجربرادری نے کرو نا کے خاتمے کے حوالے سے اپنے کاروبار بند کر کے بھر پور تعاون کیا ہے،انھوں نے یقین دلایا کہ وزیر اعظم عمران خان پہلے ہی اس بات کا اظہار کر چکے ہیں کہ ملک بھر میں کاروبارکو مر حلہ وار کھولا جا ئے گا،ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا وہ تاجر برادری کے لیے معاشی پیکیج اوران کو درپیش مسائل وان کی تجاویز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کر یں گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -