مہمند،لاؤڈ سپیکر کے ذریعہ جا بجا کرونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے اعلانات

مہمند،لاؤڈ سپیکر کے ذریعہ جا بجا کرونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے ...

  

مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، پولیس کی جانب سے لاؤڈ سپیکر کے ذریعے جگہ جگہ کورونا احتیاطی تدا بیرکے حوالے سے اعلانات۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں مہمند پولیس نے گاڑی میں لاؤڈ سپیکر کے ذریعے جگہ جگہ پر کورونا وائرس احتیاطی تدابیر اپنانے کے حوالے سے اعلانات کئے گئے۔ اعلانات میں ایس ایچ او سردار حسین اور مفتی شبیر احمد نے کہا کہ کورونا وباء میں عوام کو چاہئے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ بازاروں میں بلا ضرورت جانے سے گریز کیا جائے۔ دو تین افراد سے زیادہ جمع نہ ہو۔ دکانداروں کو چاہئے کہ وہ گاہکوں کو سودا دیکر رخصت کریں تاکہ رش اور بھیڑ نہ بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی جگہ رش نہ بنایا جائے۔ صابن سے ہاتھ دھوئیں، ماسک کا استعمال لازمی کرے۔ اگر کسی نے بھی ان تدابیر و اقدامات کی خلاف ورزی کی تو اُن کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -