کر ونا بیماری کہاں سے آئی اس کی تحقیقات ہونی چاہئے،رحمن ملک

کر ونا بیماری کہاں سے آئی اس کی تحقیقات ہونی چاہئے،رحمن ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (این این آئی) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ اگر ہم ایٹم بم بنا سکتے ہیں تو حفاظتی سامان چیزیں کیوں نہیں بنا سکتے؟ کر ونا بیماری کہاں سے آئی اس کی تحقیقات ہونی چاہئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ میں نے اپنی رائے سپریم کورٹ کو دی ہے،رپورٹ کو کیس کی کارروائی کا حصہ بنا یا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے کہا تھا سرکاری ہسپتال نہیں سنبھال سکیں گے،پتا نہیں یہ وبا کب تک چلے گی۔یہ خطرناک بیماری ہے۔اس بیماری کا زور ہر ملک میں مختلف ہے،یہ بیماری کہاں سے شروع ہوئی،اس کا پتا چلایا جانا چاہئے۔میں نے اپنی تجاویز یو این کو بھیجی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں نے سینٹ کمیٹی کے اقدامات کی پوری رپورٹ عدالت میں پیش کی ہے۔ہمیں ہر چیز خود بنانی چاہئے۔
رحمن ملک