کرونا وائرس ایس او پی کی خلاف ورزی، کراچی میں 3 صنعتی یونٹس سیل

کرونا وائرس ایس او پی کی خلاف ورزی، کراچی میں 3 صنعتی یونٹس سیل

  

کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے کرونا وائرس ایس او پی کی خلاف ورزی پر پہلا بڑا ایکشن کرتے ہوئے کراچی میں 3 صنعتی یو نٹس کو سیل کر دیا۔ڈپٹی کمشنر کورنگی کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ نے کورنگی صنعتی ایریا میں کارروائی کی۔ مرتضیٰ وہاب نے ٹویٹ میں کہا کرونا ایس او پی پر عمل نہ کرنیوالے 3 صنعتی یونٹس کو سیل کیا گیا، دو ادویہ ساز اور چائے بنانیوالی کمپنیوں نے ایس او پی کے تحت ملازمین کیلئے ٹرا نسپو ر ٹ کا غلط استعمال کیا، ایس او پی کے تحت صنعتی ورکرز کی گاڑیوں میں سماجی فاصلہ اختیار کرنا لازمی ہے، صنعتی یونٹس نے ملازمین کی بڑی تعد ا د کو بس میں سوار کر دیا تھا۔مرتضیٰ وہاب نے کہا سندھ حکومت اور طبی ماہرین کی ہدایات پر خدارا عمل کیا جائے، لاک ڈاؤن میں دی گئی سہو لت کے غلط استعمال سے گریز کیا جائے۔

صنعتی یونٹ سیل

مزید :

پشاورصفحہ آخر -