پشاور، ایگز یکلچر پروڈیوس ٹریڈ فیڈ ریشن کا احتجاجی مظاہرہ

  پشاور، ایگز یکلچر پروڈیوس ٹریڈ فیڈ ریشن کا احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور (سٹی رپورٹر)قومی سطح پر فروٹ،سبزی اورغلہ منڈیوں پر مشتمل آل پاکستان ایگریکلچر پروڈیوس ٹریڈرز فیڈریشن کے عہدیداران نے پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاک افغان بارڈر کو فروٹ و سبزی اور دیگر زرعی اجناس کی دارمداد اور برامداد کیلئے کھول دیا جائے مظاہرین نے اخیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جبکہ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے مظاہرے کی قیادت فیڈیشن کے مرکزی صدر ملک سوہنی اور منڈیوں کے تاجران اور اڑتھیان پیر علی مہر جان،حاجی شفیق،وقار خان،ساجد خان،حاجی باغیچہ گل،عبدالوحید اور دیگر ساتھیوں نے کی اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم حکومت اور ضلعی انتظامیہ کیساتھ کرونا وائرس کے متعلق تعاون کرتے رہے گیاانہوں نے کہا کہ طورخم بارڈر ایکسپورٹ کیلئے نہ کھولا گیا تو اربوں روپے کے نقصا ن ہونگے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگا ر ہو جائینگے اور حکومت کو بھی روزانہ کی بنیاد پر ٹیکسوں کی مد میں اربوں روپے کا خسارہ ہو رہا ہے اسی لئے حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کہ پاک افغان بارڈر کو جلد از جلد فروٹ اور سبزی کے ایکسپورٹ کیلئے کھول دیا جائیں کیونکہ ایکسپورٹ سے کرونا وائرس کا کوئی خطرہ نہیں حکومت ایکسپورٹ کے حوالے سے عمل درآمد یقینی بنائے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -