فٹنس ٹیسٹ لینا پی سی بی کا اچھااقدام ہے، وسیم اکرم

فٹنس ٹیسٹ لینا پی سی بی کا اچھااقدام ہے، وسیم اکرم

  

 لاہور( افضل افتخار) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ لینا بہت خوش آئند بات ہے اس سے کھلاڑیوں کو مکمل طور پر فٹ رہنے میں مدد ملے گی اور گھر میں رہنے کے بعد ان کو کھیل میں واپسی میں بھرپورمدد ملے گی انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ تمام کھلاڑیوں نے گھروں میں رہ کر اس ٹیسٹ کی بھرپور تیاری کی ہوگی اور کامیاب ہوجائیں گے جو ان کے لئے بہت ضروری ہے انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہر شخص ہی پریشان ہے اور اس حوالے سے سب سے زیادہ پریشانی کھلاڑیوں کو اس لئے ہے کہ ان کا کھیل متاثر ہوا ہے بہرحال امید ہے کہ سب کچھ جلد ہی ٹھیک ہوجائے گا وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں بہت ٹیلنٹ ہے مگر اس کے لئے ان کو مکمل فٹ رہنا بہت ضروری ہے کیونکہ کھلاڑی اس وقت ہی بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرسکتا ہے جب وہ مکمل طور پر فٹ ہوگا اس لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا ہے اور اس سے ان کے مستقبل پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -