انٹرنیشنل روپ سکیپنگ کھلاڑی محمد حذیفہ نے گھر میں تربیت شروع کردی
اسلام آباد (این این آئی)انٹرنیشنل روپ سکیپنگ کے کھلاڑی محمد حذیفہ نے کرونا وائرس کی وباء کے باعث گھر میں ہی اپنی تربیت شروع کردی ہے، گذشتہ روز محمد حذیفہ نے بتایاکہ کھلاڑی انفرادی کھیلوں کی پریکٹس اپنے گھروں میں ہی رہ کر اچھے طریقے سے کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اس وائرس پر قابو پانے کے لئے ہمیں اپنا اپنا کردار کرنا ہو گا۔
اور اس وائرس سے بچنے کے لئے احتتاطی تدبیر پر عمل کرنا بہت ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ اس موذی امراض نے پوری دنیا کے کھیلوں کے میدان بھی ویران کردیئے ہیں۔ حذیفہ نے کہا کہ کھلاڑی گھروں میں رہ کر اپنی فزیکل فٹنس اور خوراک پر توجہ دیں تاکہ کرونا وائرس کی وباء ختم ہوتے ہی کھلاڑی میدان میں دوبارہ پریکٹس کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کھلاڑی اپنی فزیکل فٹنس پر توجہ نہیں دیں گے تو بعد ان کو کھیل کے میدانوں میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس لئے کھلاڑی گھروں میں رہتے ہوئے اپنی فزیکل فٹنس ضرور توجہ دیں۔