قومی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ وقت کی عین ضرورت، وسیم احمد

قومی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ وقت کی عین ضرورت، وسیم احمد

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ وقت کی عین ضرورت تھی جسے پی سی بی نے پورا کرکے احسن قدم اٹھایا ہے ان حالات میں جو کچھ کیا جاسکتا ہے وہ ضرور ہونا چاہئیے ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی وسیم احمد نے کیا انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کھلاڑی گھروں تک محدود ہیں اور ان کو فٹ رہنا بھی بہت ضروری ہے۔ امید ہے کہ کھلاڑی ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کریں گے۔

اور یہ ان کے مستقبل کے لئے بہت اچھی بات ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرٹ پر ٹیسٹ ہونے چائیے اور کھلاڑیوں کو ان کی خوبیوں اور خامیوں سے آگاہ کرناچاہئیے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -