رومان رئیس نے کرکٹ کا سامان نیلام کرکے 9لاکھ سے زائد کا فنڈاکھٹا کرلیا

رومان رئیس نے کرکٹ کا سامان نیلام کرکے 9لاکھ سے زائد کا فنڈاکھٹا کرلیا

  

کراچی(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے کرکٹ کا سامان نیلام کر کے 9 لاکھ سے زائد کا فنڈ اکٹھا کر لیا۔چند روز قبل رومان رئیس نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے فنڈز اکھٹا کرنے کی غرض سے اپنا کرکٹ کا سامان نیلام کرنے کا اعلان کیا تھا۔نیلامی کے سامان میں رومان رئیس کی چیمپئنز ٹرافی میں ڈیبیو پر پہننے والی اپنی ون ڈے کیپ، اسلام آباد یونائٹیڈ کی جانب سے 2 مرتبہ پاکستان سپر لیگ جیتنے والی شرٹ، کرکٹ بیٹ اور پاکستان ٹیم کی ٹی شرٹ شامل تھی۔رومان رئیس کا کہنا ہے کہ نیلامی کی رقم سے متاثرین کو راشن اور رمضان المبارک کے دوران سحری اور افطاری فراہم کی جائے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -