فیملی کی مدد سے پیسے جمع کرکے پہلا البم ریلیز کیا،علی ظفر

فیملی کی مدد سے پیسے جمع کرکے پہلا البم ریلیز کیا،علی ظفر

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کے نامورفنکار MeAt20 کا چیلنج قبول کرتے ہوئے اپنی 20 سال کی عمر کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے لگے۔کچھ دِنوں سے سوشل میڈیا پر ایک چیلنج چل رہا ہے جس میں صارفین اپنی 20 سال کی عْمر کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں اِس چیلنج کا نام MeAt20 ہے اور دیگر صارفین کی طرح اب پاکستان کے نامور فنکار بھی اِس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے اپنی 20 برس کی عْمر کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے نظر آرہے ہیں۔گلوکار علی ظفر نے ٹوئٹر پر اپنی 20 سال کی عمرکی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے یاد ہے کہ جب میں 20 سال کا تھا اور میں روزانہ 16 سے 18 گھنٹے خطاطی کرتا تھا، اْس وقت میں نے اپنی فیملی کی مدد سے 4 سے 5 لاکھ روپے جمع کرکے اپنا پہلا ایلبم جاری کیا تھا۔اداکار اعجاز اسلم نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی 20 سال کی عْمر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بالاآخر مجھے میری 20 برس کی تصویر مل ہی گئی۔شہزاد رائے نے ٹوئٹر پر اپنی 20 سال کی عمرکی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کبھی ہم بھی 20 برس کے ہوا کرتے تھے۔ژالے سرحدی نے انسٹاگرام پر اپنی ماضی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اْس وقت کی تصویر ہے جب میں نے ماڈلنگ کا آغاز کیا تھا اور یہ میرے پہلے شوٹ کی تصویر ہے۔اداکار ہمایوں سعید نے بھی انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں اداکار 20 برس کے ہیں۔اداکارہ نور بخاری نے اپنی ایسی ہی ایک تصویر پوسٹ کی جس کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ 20 سال کی عمرمیں ان کا یہ شوٹ مشہور فوٹوگرافر عبدالقیوم نے کیا تھا۔

اداکارہ صاحبہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کو اٹھائے ہوئے ہیں۔اسی طرح بہت سے اور لوگوں نے بھی اپنی ایسی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

مزید :

کلچر -