ترک ڈرامہ سیریل‘ارطغرل غازی’اردو ڈبنگ کے ساتھ نشر کی جائیگی

ترک ڈرامہ سیریل‘ارطغرل غازی’اردو ڈبنگ کے ساتھ نشر کی جائیگی

  

لاہور(فلم رپورٹر)تیرہویں صدی میں مسلمانوں کی عالمی فتوحات کی عکاسی کرتی دنیا کی سب سے بڑی ترک ڈرامہ سیریل‘ارطغرل غازی’اب اردو ڈبنگ کے ساتھ صرف پی ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔پاکستان ٹیلیوژن مشہور ترک تاریخی ڈرامہ سیریل‘ارطغرل غازی’یکم رمضان سے پیش کرے گا۔پی ٹی وی‘ارطغرل غازی’وزیراعظم عمران خان کی ہدائیت پر نشرکر رہا ہے۔’ارطغرل غازی’پی ٹی وی ہوم پر اردو ڈبنگ کے ساتھ یکم رمضان المبارک سے روزانہ رات 9 بج کر 10 منٹ پر نشر کیاجائے گا۔

ڈرامے ک ہر قسط روزانہ رات 12 بجے اور دن 12 بجے دو بارہ پیش کی جائے گی Günayکی ڈائریکشن میں بنائی گئی اس سیریل کے پانچ سیزن دنیا بھر میں پسند کئے گئے۔”سیریل میں مسلم ہیروز اور اسلامی تاریخ کو شاندار انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ دنیا بھر میں اس کی پذیرائی ہوئی ہے جسے دنیا کے 100 سے زائد ممالک اور 25 سے زائد زبانوں میں دیکھا جارہا ہے۔

مزید :

کلچر -