شوبز میں نئے چہروں کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے،اداکار و ماڈل علی

شوبز میں نئے چہروں کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے،اداکار و ماڈل علی

  

لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکار و ماڈل علی نے کہا ہے کہ شوبز میں نئے چہروں کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔علی نے کہا کہ پی ٹی وی ہوم سے پیش کی جانے والی لاہور مرکز کی ڈرامہ سیریل ”ٹوٹے پتے“میں میرا کردار بہت پسند کیا تھا۔کرونا کے خاتمے کے بعد تفریحی دورہ پر بیرون ملک جا رہا ہوں۔میرا خیال ہے کہ سیر و سیاحت سے انسان کا مشاہدہ بڑھتا ہے۔تھیٹر میں ڈراموں مین فیملز کا نہ آنا ہماری ناکامی ہے۔ہمیں تھیٹر کی بہتری کیلئے نئے سرے سے محنت کرنا ہو گی۔موجودہ تھیٹر میں ایسے لوگ آگئے ہیں جہنوں نے کبھی کسی سینئر سے کچھ سیکھا ہی نہیں اس لئے ہمارا تھیٹر ناکامی کی طرف بڑھ رہا ہے۔علی کا کہنا تھا عوام جو دیکھنا چاہتی ہے ہمیں وہی دیکھنا چاہیے نا کہ ہم اپنی پسند لوگوں پر رائج کرنے کی کوشش کریں۔

سینئرز کی ذمہ داری ہے کہ تھیٹر کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے کرنے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔

مزید :

کلچر -