لاک ڈاؤن کے دوران آوارہ جانوروں کی آواز بنیں، ثنا فخر

لاک ڈاؤن کے دوران آوارہ جانوروں کی آواز بنیں، ثنا فخر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ ثنا فخر کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دنوں میں آوارہ جانوروں کی آواز بنیں اور پالتو جانور کے شوقین افراد انہیں پالیں۔انسٹاگرام پر ثنا فخر نے اپنے01منٹ اور 3 سیکنڈ پر مبنی ویڈیو بیان کے آغاز میں کہا کہ آج وہ اپنے مداحوں سے بہت ضروری پیغام شیئر کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ دنیا کی ہر مخلوق خدائے برتر کی تخلیق کردہ ہے، اداکارہ نے کہا کہ جانور بھی اللہ کی تخلیق ہیں انہیں بھی اس زمین میں رہنے اور بقا کے لئے کوششیں کرنے کا پورا حق ہے۔

مزید :

کلچر -